سانگھڑ ، سرنواری میں نجی سکول کے استاد کا بچے پر تشدد ، بچہ والد کے ہمراہ شکایت لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گیا
اُستاد پیغمبری پیشہ ،معمولی بات پر بچے پر تشدد کرنا غیر انسانی فعل ہے ،انصاف فراہم کیا جائے ، والد
ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:10
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) سانگھڑ کے قریبی علاقے سرنواری میں نجی سکول کے استاد کا بچے پر تشدد ، تشددکا شکاربچہ والد کے ہمراہ شکایت لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریبی علاقے سرنواری میں ایک نجی اسکول غازی میں اُستاد نے 7 سالا بچے بلاول سولنگی کو کتاب نہ لانے پر سخت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ڈنڈوں ، مکوں اور تھپڑوں سے بچے کو مارا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا ،اپنی فریاد لے کربچے کا والد حاکم کوسولنگی اپنے 7 سالا اپنے بیٹے بلاول سولنگی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس پہنچ گئے ۔
تفصیلات بتاتے ہوئے اُس نے کہا کہ میرا بیٹا سرنواری کے نجی اسکول غازی میں زیر تعلیم ہے جہاں کتاب نہ لے جانے پر استادا ور اسکول کے پرنسپل نیاز کیریو نے کوڈنڈے ، تھپڑوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا ، بچے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جا کر علاج کرایا گیا ، اُس کا کہنا تھا کہ اُستاد پیغمبری پیشہ ہے اور معمولی بات پر بچے پر طرح تشدد کرنا غیر انسانی فعل ہے ،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.