این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے موصول ہونے کا سلسلہ شروع

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اکتوبر 2015 17:21

این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، غیر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11اکتوبر 2015 ء) این اے 122 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ان حلقوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں حلقوں میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی کثیر تعداد تعینات تھی۔ دونوں حلقوں میں حالات مجموعی طور پر پرامن رہے جبکہ چند ایک مقامات پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کا آمنا سامنا ہوا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاو کروا دیا۔ دونوں حلقوں میں عوام کی کثیر تعداد نے اپنے حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :