ملک کے دریاوٴں میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے لیکن نااہل قیادت ان دریاوٴں پر ڈیم نہیں بناسکتی،عنایت اللہ

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) سینئرصوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کے دریاوٴں میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے لیکن نااہل قیادت ان دریاوٴں پر ڈیم نہیں بناسکتی۔ڈیم بنائے گئے تو پاکستان پورے ایشیاء کو بجلی فراہم کرنے والا ملک بن سکتا ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کا بیرونی ممالک کے بینکوں میں پڑا پیسہ واپس لایا گیا اور اس کے وسائل کو استعمال میں لایا گیا تو پاکستان قرض لینے نہیں بلکہ قرض دینے والا ملک بن سکتا ہے ۔

ملک میں لوٹ مار ، کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے کے لئے صالح اور دیاتندار قیادت کی ضرورت ہے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے حالات بدل سکتے ہیں۔ عوام نیک اور دیانتدار لوگوں کا ساتھ دیں گے تو ملک میں تبدیلی آئے گی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے پاس نیک ، صالح اور دیانتدار قیادت موجود ہے ۔ سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اسلامی قیادت ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ کریگی۔وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے غربت ، جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کا مشن ہے جس کے لیے تمام محکموں میں اصلاحات کر کے عوام کے تابع بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاغذی کاروائی اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیاات کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کر دی گئی ہے اور وولیج کونسل سب سے مضبوط یونٹ بنایا گیا ہے جس میں تھانہ کمیٹی ، BHU کے لیے گورننگ باڈی ، سکولز کے لیے پیرنٹس ٹیچر کونسل ، تجاوزات کے خاتمے کے اختیارات ، ریونیوکمیٹی اور دیگر اہم امور شامل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وولیج کونسل بااختیار اور پاور فل کونسل ہوگا۔اور مسائل کے حل کے لیے جرگہ سسٹم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :