ایران کا دور تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اتوار 11 اکتوبر 2015 21:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) ایران نے دورتک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ،ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز ایران نے دور تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صاحیت کا حامل ہے۔ نیوز ایجنسی نے میزائل کا نشانہ لگانے کی انتہائی حد کا ذکر نہیں کیا۔ یہ ضرور بتایا گیا کہ نئے میزائل کو آخری لمحے تک کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ایران پہلے ہی دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کے میزائل تیار کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :