وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور اور بعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس پرشدید برہمی کا اظہار،متعلقہ حکام کی سخت سرزنش
لوگ بیمار ہوتے رہیں او رمتعلقہ محکمے سوئے رہیں،یہ کسی صورت برادشت نہیں،ہاؤسنگ سکیمیں اور کوآپریٹو سوسائٹیاں بھی کوڑا کرکٹ غیر قانونی سائٹس پر پھینکتی رہیں،لیکن متعلقہ ادارے خواب غفلت میں رہے غیر قانونی سائٹس بیماریوں کی آماجگاہیں ہیں ،عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے انکا فوری خاتمہ متعلقہ ادارو ں کا فرض ہے صوبے کے عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی بارے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا خطاب
پیر 12 اکتوبر 2015 20:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کی سخت سرزنش کی ہے اوران غیر قانونی سائٹس میں کوڑا کرکٹ پھینک کرعوام کو بیمار یوں میں مبتلاکرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں لاہور اوربعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت بعض دیگر شہروں میں کوڑا کرکٹ کی غیرقانونی سائٹس بنتی رہیں او ر متعلقہ محکمے اورادارے سو ئے رہے اور متعلقہ حکام نے بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں-انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کی جانب سے بھی کوڑا کرکٹ غیر قانونی سائٹس پر پھینکا جا تا رہا لیکن متعلقہ ادارے خواب غفلت میں رہے-وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ کیا ان کے محکمے کی یہ ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ کوڑا کرکٹ کی غیر قانونی سائٹس کا فوری نوٹس لیتے اورکارروائی عمل میں لاتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.