نیپرا ہمارا احتساب شوق سے کرے لیکن پرائیویٹ سیکٹر کو فری لائسنس نہ دے ، خواجہ آصف
پرائیویٹ سیکٹر تیل سے اربوں ڈالر کماتے ہیں اسی لئے کوئلے پر منتقلی میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ، نیپرا ہیٹریٹ آڈٹ کرے ، اکتوبر 2014 ء کے بعد سرکلر ڈیڈ میں اضافے کو روک دیا گیا ، چیئرمین اور نیپرا اور اسکے ممبران کی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں کے الیکٹرک کے ساتھ نئے سرے سے معاہدہ کیا جائیگا ، نندی پور کی تحقیقات یو این سے کرا لیں یا جوڈیشل کمیشن بٹھا لیں ہمارے گریبان حاضر ہیں ، احتساب سے نہیں ڈرتے، سینیٹ اجلاس میں نیپرا کی رپورٹ پر اظہار خیال
پیر 12 اکتوبر 2015 20:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیپرا ہمارا احتساب شوق سے کرے لیکن پرائیویٹ سیکٹر کو فری لائسنس نہ دے ، پرائیویٹ سیکٹر تیل سے اربوں ڈالر کماتے ہیں اسی لئے کوئلے پر منتقلی میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ، نیپرا ہیٹریٹ آڈٹ کرے ، اکتوبر 2014 ء کے بعد سرکلر ڈیڈ میں اضافے کو روک دیا گیا ، چیئرمین اور نیپرا اور اسکے ممبران کی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں ، کے الیکٹرک کے ساتھ نئے سرے سے معاہدہ کیا جائیگا ، نندی پور کی تحقیقات یو این سے کرا لیں یا جوڈیشل کمیشن بٹھا لیں ہمارے گریبان حاضر ہیں ، احتساب سے نہیں ڈرتے ۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نیپرا کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت ہائیڈرل منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے چترال ، داسو ، منڈا ڈیم پر کام ہو رہا ہے نادرن ایریا میں داسو ڈیم کیلئے 100 ارب روپے زمین کی خریداری پر خرچ کئے جا رہے ہیں ، ہائیڈرل پر کام کرنا صوبائی حکومت کا فرض بنتا ہے صوبے خود بھی منصوبے لگا سکتی ہے کے پی کے حکومت بھی ہاتھ پاؤں ہلائے صرف وفاقی حکومت پر الزام نہ لگائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی اور سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.