سینیٹ میں روز مرہ اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے اور مانسہرہ اور ہری پور کے علاقے میں واقعہ تناول کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور
پیر 12 اکتوبر 2015 21:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ نے روز مرہ اشیاء خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے اور مانسہرہ اور ہری پور کے علاقے میں واقعہ تاول کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ سینیٹ 2012 ء کے قاعدے 278 کے ضلعی قاعدہ 4 کے تحت مذکورہ قواعد میں قائدہ 58میں ترمیم کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپردکر دیا ۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے قرار داد پیش کی کہ وفاقی حکومت مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کرنے کے اقدامات اٹھائے حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔(جاری ہے)
بعد ازاں سینیٹر ثمینہ عابد نے قرارداد پیش کی کہ حکومت امب (مانسہرہ اور ہری پور کے اضلاع میں واقع علاقہ تناول) کی پسماندگی ختم کرنے کی غرض سے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔
دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے تحریک پیش کی کہ قواعد و ضوابط کاروانصرام کارروائی، سینیٹ 2012 کے قاعدہ 278 کے ذیلی قاعدہ چار کے تحت مذکورہ قواعد میں 58 میں ترمیم کرنے کی اجازت دی جائے کہ لفظ ’’دو‘‘ کو لفظ ’’ 24 ‘‘ سے بدل دیا جائیگا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ترمیم کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو سپرد کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.