عالیہ بھٹ کا نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کی خواہش کا اظہار
منگل 13 اکتوبر 2015 11:44
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
(جاری ہے)
ٹیلی ویژن پروگرام ”سنگ سنگ چلے“ سے موسیقی کی شروعات کرنے والی نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن کو پاکستان میں پاپ موسیقی کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں بھارتی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ گا کر گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچائی جس سے انہیں بے پناہ شہرت ملی جب کہ نازیہ حسن کا پہلا البم” ڈسکودیوانے“1982 میں ریلیز ہوا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم گلوکارہ 13 اگست 2000 کو کینسر کے عارضے کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انتقال کرنے والی پاکستانی پاپ سنگر نازیہ حسن کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہوگی کیونکہ وہ گلوکار تھیں اور میں بھی گلوکار ہوں اور یہ کردار میرے لیے دلچسپ ہوگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.