بھارت میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل مردہ اچانک زندہ ہوگیا
منگل 13 اکتوبر 2015 19:16
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ایک شخص کو مردہ قرار دے کر ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا لیکن پوسٹ مارٹم سے عین قبل ’مردہ‘ اچانک زندہ ہوگیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے سائن کے ایک اسپتال میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل ایک لاش کے زندہ ہونے کا منفرد واقعہ پیش آیا، لک مانیہ تلک اسپتال میں 42 سالہ شخص پرشانت کو پوسٹ مارٹم کے لئے لایا گیا اور پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہونے ہی والا تھا کہ پرشانت نے اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر اوراسپتال کے دیگر ملازمین کو حیرت میں ڈال دیا۔
اسپتال کے ڈین ڈاکٹر سلیمان مرچنٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس اسپتال میں لاش لے کر آئی اور کہا کہ ہم ایک مردہ لاش لائے ہیں جس کا پوسٹ مارٹم فوری طور پر ہونا ہے کیونکہ ہمیں وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے جلدی جانا ہے اس لئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکو جلد بازی میں ہی چیک اپ کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ غفلت ہوگئی۔ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت میں بہتری آرہی ہے جسے فی الحال آئی سی یو میں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.