ایاز صادق کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،سردار مہتاب احمد ایڈووکیٹ
عوام نے دھاندلی کے الزامات کے ذریعے انارکی پھیلانے والوں کو بے نقاب کردیا مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخابات کی طرح آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آبادمیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ممبر بلدیاتی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ(ن) اسلام آباد
منگل 13 اکتوبر 2015 19:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سیکرٹری بلدیاتی پارلیمانی بورڈ سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے این اے 122میں سردار ایاز صادق کو ضمنی الیکشن جیتنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی جیت درحقیقت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی شفاف اور اصولی سیاست کی جیت اور جمہوریت کی فتح ہے، لاہور کی زندہ دل اور باشعور عوام نے دھاندلی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعہ ملک میں انارکی پھیلانے والوں کو بے نقاب کردیاہے- انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دھاندلی کے الزامات کا پول کھول دیاہے،س الیکشن سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ملک دوست پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور ترقی و خوشحالی کے جس سفر کا آغاز وزیراعظم میاں نوازشریف نے کیا ہے اسے جاری و ساری دیکھنا چاہتے ہیں-اپنے بیان میں سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ تحریک انصاف نے اسلام آبادمیں دھرنا دے کر ملک کو معاشی طورپر نقصان پہنچایا اور بعد میں دھاندلی کا راگ آلاپ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر عوام مخالف ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اور عوام کی خدمت کرنے والوں کو فتح ملی- انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی ملی ہے اور اب مسلم لیگ(ن) مزید یکسوئی کے ساتھ عوام کی فلاح کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی-مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ عوام کا فیصلہ کھلے دل سے قبول کریں اور ہٹ دھرمی ،الزامات اور گلی محلوں ،سڑکوں کی سیاست چھوڑ کر ایوان میں آئیں اور جمہوری روایات کے مطابق اپوزیشن کا کردار اداکریں،عمران خان کے دھرنوں اور الزامات کی سیاست سے پہلے ہی ملک و قوم کا بہت سارا وقت او رپیسہ ضائع ہوچکا-سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخابات کی طرح آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد سمیت پورے پنجاب سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،مخالفین نے مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث منفی پروپیگنڈے شروع کردئیے ہیں لیکن آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جیت یقینی ہے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.