تونسہ شریف : ن لیگ کے ایم این اے سردار امجد خان کے ڈیرے میں‌دھماکہ، 5 افراد جاں‌بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اکتوبر 2015 12:18

تونسہ شریف : ن لیگ کے ایم این اے سردار امجد خان کے ڈیرے میں‌دھماکہ، ..

تونسہ شریف(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اکتوبر 2015ء) : ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد خان کے الیکشن آفس میں دھماکہ ہوا . دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت آفس میں 10 افراد موجود تھے . دھماکے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے. تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا. اسپتال میں ایمرجنسی جاری کرتے ہوئے جائے حادثہ پر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :