پہلا ٹیسٹ :پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 389رنز بنا لیے

بدھ 14 اکتوبر 2015 13:25

پہلا ٹیسٹ :پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 389رنز بنا لیے

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار14اکتوبر۔2015ء ) انگلینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 4وکٹوں کے نقصان پر389رنز بنا لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیخ زید سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور اسد شفیق نے کھیل کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کی درگت بناتے ہوئے سیشن میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے ٹیم کے مجموعی سکور میں 103رنز کا اضافہ کرکے ٹوٹل 389رنز تک پہنچا دیا ۔اس دوران شعیب ملک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار 150رنز بھی مکمل کیے جبکہ اسد شفیق نے بھی 50کا ہندسہ پار کیا ۔ کھانے کے وقفے پر شعیب ملک 168اور اسد شفیق 66رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے ۔