شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی افواہیں، تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کردی ہیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اکتوبر 2015 22:43

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی افواہیں، تحریک ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15اکتوبر 2015 ء) شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی افواہوں پر تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جہانگیر خان ترین سمیت تحریک انصاف کی دیگر قیادت کے ساتھ اختلافات کی افواہیں گزشتہ کچھ دنوں سے گردش کررہی ہیں۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ جاری کردہ تصاویر میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو ایک دوسرے کے ہمراہ کافی خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصاویر آج اسلام آباد میں اسد عمر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی ہیں۔