رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی تعینات،17 نومبر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے
جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:22
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لیے اپنا نمایندہ خصوصی مقرر کر دیا،رچرڈ اولسن 17 نومبر سے نئے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق رچرڈ اولسن پاکستان میں امریکہ کے سفیر کے طور پر اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 17 نومبر سے نئی ذمہ داری شروع کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خدمات میں رچرڈ اولسن کے مشکور ہیں اور ان کی پاکستان اور افغانستان کے لئے بطور نمائندہ خصوصی تعیناتی محکمہ خارجہ نے کی ہے۔رچرڈ اولسن ایسی پالیسیوں اور پروگرامز لاگو کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جو امریکی کی قومی سلامتی کے مفادات کی حمایت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں استحکام اور خوشحالی لانے کا باعث بنیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.