کاٹی کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر زاہد سعید کی جام صادق پل کی تعمیر
اور اس کو با ضابطہ طور پر دو طرفہ ٹریفک کیلئے کھولنے پر کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو مبارکباد
جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:15
کراچی ۔ 16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور کاٹی کے صدر زاہد سعید نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جام صادق پل کی تعمیر اور اس کو با ضابطہ طور پر دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے پر کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جام صادق پل پر بھاری ٹریفک 24 گھنٹے رواں دواں رہتی ہے جبکہ پل پر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز اور ٹرک بھی گزرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے جام صادق علی پل کی فوری اور مکمل مرمت کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے ستون بھی ہیوی ٹریفک کا پریشر برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے اور تیزی سے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، لیکن ایک طویل عرصے تک پل کی مرمت کا کام نہیں ہوسکا تھاجس کے باعث عوام اور تاجروں کے ذہنوں میں جام صادق پل سے متعلق مختلف خدشات جنم لے رہے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.