ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں623چھاپے‘ گرانفروشی پر33,000روپے جرمانہ عائد 46افراد کے خلاف مقدمات درج،60افراد گرفتار جن میں14 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے623مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ33,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر60افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :