اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2015 22:56

اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17اکتوبر 2015 ء) اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کے معاملے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتاری خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے اسلام آباد پولیس سے ستارہ ایاز کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم آئی جی اسلامآباد نے اس حوالے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ وہ گرفتاری سے انکار نہیں کررہے تاہم چونکہ ستارہ ایاز سینیٹر ہیں اس لیے چئیرمین سینیٹ سے اجازت طلب کیے بنا انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔