”ڈیمنشیا“ کی روک تھام کیلئے بڑی دواساز کمپنیوں کی معاونت سے دنیا کا پہلاریسرچ فنڈ قائم

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:25

لندن ۔21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) دماغی بیماری ”ڈیمنشیا“ کی روک تھام کیلئے بڑی دواساز کمپنیوں کی معاونت سے دنیا کا پہلاریسرچ فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے پہلا ڈیمنشیا ریسرچ فنڈ کا قیام بدھ کو عمل میں لایا گیا جبکہ دوا ساز کمپنی ایس وی لائف سائنسزکو 100 ملین ڈالر مالیت کے ڈیمنشیا ریسرچ فنڈ کا منیجر مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر صحت جریمی ہنٹ نے 2013ء میں جی ایٹ ممالک کے سربراہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے تناظرمیں رواں سال مارچ میں ریسرچ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد 2025ء تک ڈیمنشیا کے موثر علاج دریافت کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کے علاوہ ریسرچ فنڈ کودوا سازکمپنیوں بائیوجین ، گلیکسوسمتھ کلائن، جانسن اینڈ جانسن، ایلی للی،فائزراورالزائیمر کی معاونت حاصل ہے۔