اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ دنیا کے بد ترین ائیر پورٹس کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر
سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 15:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : اسلام آباد میں موجود بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کے بد ترین ائیر پورٹس کی فہرست میں 9 واں نمبر دے دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ”گائیڈ ٹو سلیپنگ ایٹ ائیرپورٹس“نے دنیا بھر کے ائیرپورٹس پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے سروے میں ووٹرز کی ایک بڑی تعدادکی رائے سے یہ فہرست تیار کی ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد کا بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو گذشتہ سال دنیا کا بد ترین ہوائی اڈا قرار دیا گیاتھا۔
دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست 2015ء میں اسلام آباد ائیرپورٹ اب 9ویں نمبر پر آ گیا ہے۔بین الاقوامی سروے میں ائیرپورٹس پر آرام دہ ماحول، بہتر سہولیات، صفائی اور کسٹمر سروس اور سکیورٹی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس سال نائیجریا کے پورٹ ہارکورٹ کو دنیا کا بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ہی اسے ”موسٹ کرپٹ“ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔
جدہ کے پُرہجوم عبدالعزیز ائیرپورٹ کو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ کھٹمنڈو، تاشقند اور کابل کو فہرست میں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ٹرمینل عمارت کا قیام، ہجوم کے لئے وسیع ہال کی دستیابی، بزنس کلاس اور کار پارکینگ کی از سر نو تعمیر کی بدولت اسلام آباد ائیرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں پہلے سے 9ویں نمبر پر جانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تاہم رائے دہندگان نے ائیرپورٹ سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں میں کرپشن اور رشوت لینے کی عادت کی شکایت بھی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.