بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں 300 خواتین کے ایڈز کا شکار ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 20:54

بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں 300 خواتین کے ایڈز کا شکار ہونے ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں 300 خواتین کے ایڈز کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کی حراست میں ایک 31 سالہ رکشہ ڈرائیور کی جانب سے کیے گئے ہولناک انکشاف نے پورے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ اس شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایڈز کا مریض ہے اور اب تک جان بوجھ کر 300 سے زائد خواتین کو یہ مرض منتقل کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص اپنے ہی دوست کے ہاں چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اس نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔ ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ اس مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اس نے ارادہ کیا کہ وہ فحاشی کے کام میں ملوث خواتین میں یہ مرض خاموشی سے منتقل کرے گا اور اس نے ایسا ہی کیا۔ ملزم نے کئی ایسی خواتین کو بھی ایڈز کا شکار کیا جو کہ گھریلو خواتین تھیں اور اس نے ان کیساتھ تعلقات قائم کرکے انہیں بھی ایڈز کا مریض بنا دیا۔ پولیس نے ان تمام انکشافات کے بعد متاثرہ خواتین کی معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :