بم گھڑی بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسکول کے بچے احمد محمد نے قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 21:48

بم گھڑی بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسکول کے بچے احمد محمد نے ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) گزشتہ دنوں امریکہ میں بم گھڑی بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسکول کے بچے احمد محمد نے قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے قبل امریکی شہر ٹیکساس کے ایک سکول میں ایک مسلمان بچے احمد محمد کو اس کی استاد کی جانب سے بم کی گھڑی بنانے کے الزام میں پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد سے احمد محمد کے حق میں دنیا بھر میں آواز اٹھائی گئی تھی اور انہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔اب احمد محمد کے والدین نے اپنے بیٹے کے ہمراہ قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر حکومت کی جانب سے احمد محمد کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرنے کیس پیش کش کی گئی تھی جس کے بعد اس کے والدین کی جانب سے اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے احمد محمد کا کہنا ہے کہ قطر ایک شاندار جگہ ہے اور وہ وہاں منتقل ہونے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :