راولپنڈی میں انٹرنیشنل ای این ٹی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہوگئیں

کانفرنس میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین شرکت کریں گے، تحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے ،پروفیسر اسلم چوہدری

بدھ 21 اکتوبر 2015 22:41

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء ) میڈیکل کالج راولپنڈی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے شعبہ نا ک ، کان ،گلاکے ماہر معالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ امراض ناک ، کان او ر گلا کے جدید علاج کے لئے کی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ کانفرنس 5 سے 6 دسمبر تک راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان کے علاوہ کئی ملکوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسلم چوہدری نے بتایا کہ 1993 ء کے بعد پاکستان میں اس نوعیت کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس کے لئے پروفیسر محمد اجمل، جنرل اشفاق اور ڈاکٹر انجم خاور کی قیادت میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ڈاکٹر حسن اور پروفیسر عظیم اسلم کانفرنس کے کوارڈینٹر کی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ انٹرنیشنل کانفرنس پاکستان میں ای این ٹی کے شعبے میں جدید علاج کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے عالمی ماہرین مقالے پیش کریں گے اور اس سے نوجوان ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹس کے علاوہ نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی تربیت دی جائے گی۔