وزیر داخلہ چوہدری نثارنے نواز اوباما ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی،پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،چوہدری نثار کی بریفنگ

جمعرات 22 اکتوبر 2015 22:47

وزیر داخلہ چوہدری نثارنے نواز اوباما ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے درمیان ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔