سورج مکھی کی بہاریہ کا شت فروری کے آخری تک کی جا ئے، زرعی ماہر ین

جمعہ 23 اکتوبر 2015 16:18

سلانوالی۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) سور ج مکھی کی فصل تیل دارجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ا س سے حاصل ہو نے والاتیل انسانی صحت بالخصو ص امراض قلب سے بچاؤ کیلئے نہایت مفید ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق یہ فصل سال میں باآسانی 2دفعہ کاشت کی جا سکتی ہے سورج مکھی کی کا شت کیلئے زمین کا انتخاب اورتیاری کیلئے 2سے 3مرتبہ ہل چلاکرسہاگادیں اورجبکہ فصلوں کی کٹائی کے بعدزمینوں میں 3سے4مرتبہ ہل چلاکرسہاگادیں تاکہ ز مین نرم ہو جا ئے ناہموارزمینوں کولیزرلینڈلیولرکے ذ ریعے ہموارکرکے فصل کا شت کریں مقامی طورپرتیارکردہ ہائیبرڈ331FHاوربیرون ملک سے درامدشدہ ہائیبرڈبیج ہرعلاقہ میں دستیاب ہے 2.5کلوگرام فی ایکڑ بیج اچھی پیداوا کاضامن ہے سورج مکھی کی بہاریہ کا شت وسط جنوری تا آخیرفروری تک کی جا ئے دیسی یا سبزکھادوں کی کمی پوری کر نے کیلئے 15تا20ٹن گوبر کی کھادفی ایکڑبوائی سے ایک تا دوماہ پہلے ڈالیں اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے ایک بوری ڈی ا ے پی آدھی سے ایک بوری پوٹاش اورآدھی بوری یوریابوائی کے وقت جبکہ فصل پھولوں پرآنے لگے توایک بوری یوریافی ایکڑدوبارہ ڈالیں بہاریہ فصل کیلئے پانچ دفعہ آپیاشی کریں جس میں پہلاپانی فصل اگنے کے 15سے20دن بعددوسراپانی پہلے پانی کے15سے 20دن بعد تیسراپانی پھول آنے پر چھوٹاپانی دانابنتے وقت اورپانچواں پانی دانے کی بڑھوتر ی کے دوران دیں جڑی بوٹیوں کوتلف کرنا زیادہ پیداوارکیلئے بہت ضروری ہے فصل کاشت کرنے کے بعد پہلے8ہفتے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اہم ہوتے ہیں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ کمیائی طریقہ میں فصل کی کا شت سے اگلے د ن تروترمیں پینڈی مینتھلھین گروپ سے کوئی بھی ز رعی ا دو یا ت بحساب 1.5لیٹر فی ایکڑ سپر ے انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے ۔