پاکستان کا کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ
کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانیوالے ملکوں کی طرف سے ان ہتھیاروں کے ذخائر کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے‘پاکستان میں اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ کا خطاب
جمعہ 23 اکتوبر 2015 20:48
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنزپر عملدرآمد میں توازن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
(جاری ہے)
جنیوا میں بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی ملک کی طرف سے کسی بھی صورتحال میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانے والے ملکوں کی طرف سے ان ہتھیاروں کے ذخائر کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد میں توازن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حساس ٹیکنالوجی اورمواد پر کنٹرول ہونا چاہیے تاکہ پرامن مقصد کے لیے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ پاکستان ان کنونشنز پر مکمل اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.