وہاب ،یاسر اور بلے بازوں نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی
ہفتہ 24 اکتوبر 2015 20:19
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء ) پاکستان نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالئے جس کے بعد اسے مہمان انگلینڈ پر 358 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 136 رنز کی برتری حاصل ہوئی جب کہ دوسری اننگز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر222 رنز بنالئے جس کے بعد اسے مہمان ٹیم پر358 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ۔
کپتان مصباح الحق 87 اور یونس خان 71 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں اور دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 139 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ محمد حفیظ 51، شعیب ملک 7 اورشان مسعود ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 2 اور جیمز اینڈریسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 182 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا ، جو روٹ 76 اور جونی بیئرسٹو 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ، ٹیم کا مجموعہ 206 تک پہنچا تو روٹ 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنیوالے بلے باز بین سٹوکس 4 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کوئی انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا ، جونی بیئرسٹو 46 ، اینڈرسن 4 ، مارک ووڈ ایک ، جوز بٹلر اور عادل رشید بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 4،4 اور عمران خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکھیلی جارہی ہے اور پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.