تل کی پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں، ماہرین زراعت

پیر 26 اکتوبر 2015 19:01

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95 فیصد تک پتے جھڑ جائیں اور پودوں کی پھلیاں 75 فیصد تک زردی مائل ہو جائیں تو پھلیوں کا منہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر پہلے سے تیارکردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کر دیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزر آسانی سے ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پڑ پناتے وقت اس کی مناسب صفائی اور لپائی کا بھی انتظام کرناچاہیے نیز پڑ کے ار د گرد مناسب زہر دھوڑا بھی کرنا چاہیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں سے بچایاجاسکے۔