دوتانی قومی اتحاد کے سربراہ اور بانی سردار گلاب خان دوتانی کا زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 26 اکتوبر 2015 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) دوتانی قومی اتحاد کے سربراہ اور بانی سردار گلاب خان دوتانی نے اپنے ایک ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالیٰ پورے ملک کو ناگہانی آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھے اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور پاک افواج کی جانب سے فوری طور پر پورے ملک میں زلزلے سے متاثر ہونیوالے خاندانوں کی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی پوری پاک فوج پر مکمل یقین ہے جس نے ہمیشہ سیلاب اور زلزلے جیسی ناگہانی آفات میں بڑھ چڑھ کر اپنے ملک کے عوام کی بروقت خدمات سر انجام دی ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم کو اپنی پاک فوج پر مکمل فخر اور ناز ہے انہوں نے بیان میں حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد کو یقینی بناتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :