وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات بارے ڈپٹی کمشنر ز سے رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 26 اکتوبر 2015 22:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا زلزلے سے ہونے والے تقصانات کے بارے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام اضلاع میں گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی اور دیگر امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے زلزلے سے متاثرہ شاہراہوں کو فوری بحال کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی میں زلزلے کے حوالے سے کنٹر ول روم قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :