پشاور : وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا، امدادی چیک کی تقسیم کا آغاز آئندہ پیر سے کیا جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 13:16

پشاور : وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا، ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد کا اعلان کر دیا .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے مطابق زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 6،6لاکھ روپے اورزخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے فی کس معاوضہ ملے گا، وزیر اعظم نواز شریف نے مزید بتایا کہ اگر کسی زلزلہ متاثرہ فرد کا جسم کا حصہ یا اعضا ضائع ہو گئے تو ان کو دو، دو لاکھ روپے دئے جائیں گے، زلزلہ متاثرین کو گھروں کی بحالی کے لیے دو، دو لاکھ دئے جائیں گےجبکہ زلزلے میں جزوی طور پر تباہ ہوئے گھروں کے مالکان کو ایک ،ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ اس امداد میں صوبائی اور وفاقی حکومت برابر کی شریک ہے .

چیک کی تقسیم کا آغاز آئندہ پیر کو کر دیا جائے گا جبکہ جمعرات کی شام تک مکمل کر لیا جائے گا. وزیر اعظم نے بتایا بنکس بھی اپس ہی ہوں گے تا کہ چیکس کو فوری طورپر کیش کروایا جا سکے. جبکہ امدادی رقم کے چیک کی تقسیم کا آغاز تمام اضلاع سے کیا جائے گا تا کہ فوری طور پر جتنا جلدی ہو سکے متاثرین کو امداد دی جا سکے.