زلزلہ متاثرین کی امداد میںتاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:41
داسو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف زلزلہ متاثرین کی امداد اور زلزلے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آج صبح داسو پہنچے . جہاں وزیر اعظم نواز شریف کو نقصانات اور امدادی کارروائیوں پو بریف کیا گیا . زلزلہ متاثرین کی امداد میں روڈ بلاک ہونے کے سبب تاخیر پر وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ہیلی کاپٹر کی درخواست کر کے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں.
تفصیلات کے مطابق داسو میں وزیراعظم نواز شریف کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اس موقع پروزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراطلاعات پرویز رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشوار گزارراستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم شاہراہ قراقرم کو ہرطرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ زلزلے سے مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا جس کے جائزے کے لئے سروے ٹیمیں سروے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچنا بری بات ہے، دشوار گزارعلاقوں تک پہنچنے کے لئے ٹیموں کو ہیلی کاپٹرز فراہم کئے جائیں اور خاص طور پر کوہستان کے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جائے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.