شہبازشریف پاکستان کے مین آف ایکشن ہیں ‘چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم محمد شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں ،چین کے عوام میں بھی شہبازشریف اپنی غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی حیثیت سے مقبول ہیں‘ لی کیانگ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 22:31

شہبازشریف پاکستان کے مین آف ایکشن ہیں ‘چینی وزیراعظم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) چین کے وزیراعظم لی کیانگ منصوبوں کو تیزرفتاری ،اعلیٰ معیار او رمقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں او رشہبازشریف کو اس ضمن میں مین آف ایکشن کے نام سے پکارتے ہیں ‘‘۔اس امر کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے وزیراعظم کئی اہم مواقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو پاکستان کا مین آف ایکشن کہہ چکے ہیں او رچین کے عوام میں بھی شہبازشریف اپنی غیر معمولی محنت سے کام کرنے کی حیثیت سے مقبول ہیں ۔ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے جو عملی اقدامات پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اٹھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ قابل تحسین ہیں اور میں خود اس بات کا برملا اعتراف کرتا ہوں کہ شہبازشریف حقیقی معنوں میں مین آف ایکشن ہیں اور چین کے وزیراعظم نے آپ کے بارے میں بالکل درست کہاہے ۔

ایمبسڈرلیو گیوینگیان نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ اورچینی وزیرخارجہ وانگ ژائے کا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے لئے خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژائے محمد شہبازشریف کو اپنا بھائی کہتے ہیں او روہ آپ سے جلد ملاقات کے متمنی ہیں۔امید ہے کہ وہ جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :