مسلم لیگ( ف) نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں راہ حق پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
ہفتہ 31 اکتوبر 2015 16:59
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں پاکستان راہ حق پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیافنکشنل کے تما م ووٹرز اپنا ووٹ میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں استری نشان پر دیں اس بات کا اعلان فنکشنل کے ضلعی صدر سردار قربان علی جروار نے راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر محمد سکندر شاہ کے ہمراہ رضوان پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر ٹنڈوالہیار کی ترقی کو بریک لگی ہوئی ہے خرد برد اور کرپشن کے کیسز عام ہیں بلدیہ اورسول ہسپتال کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے عام آدمی کی زندگی بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے بلدیاتی انتخابات میں پھر سے چاچے مامے آگے لائے جارہے ہیں عزیز رشتہ داروں کو نوازاجارہا ہے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے ناموں کی بازگشت بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی سنائی دینے لگی ہے یہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا ایک ثبوت ہے راہ حق پارٹی نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں عام آدمیوں کو ٹکٹ دئیے ہیں دھاندلی کو روکنے اور شہر کی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل آج میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام میں بیداری کی بھرپور مہم شروع کی جائے گی ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منصوبہ بندی کے تحت مسترد کئے گئے حکمرانو کے خلاف عوام اپنے ووٹ کا استعمال کریں اس موقع پر بابو بھائی ، عمران آرائیں ، محمد اخلاق ، حافظ شکیب قائم خانی ، حاجی ذیشان قائم خانی ، محمد رضوان قائم خانی ودیگر معززین بھی موجود تھے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.