انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی کو ایک اور شکست ، منیجر جوزے مورینیو کی مشکلات بڑھ گئیں
ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:41
لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار31اکتوبر۔2015ء ) دنیا کےبہترین فٹ بال مینیجر سمجھے جانے والے جوزے مورینیو اپنے پروفیشنل کریئر کے سخت ترین مرحلے سے گذر رہے ہیں کیوں کہ انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ سال کے چیمپیئن کلب چیلسی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچر کو اسے لیورپول کے ہاتھوں شکست کے بعد منیجر جوزے مورینیو کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے ۔
میچ سے قبل برطانوی ذرائع ابلاغ میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ لیورپول کے ہاتھوں شکست کی صورت میں چیلسی کلب کے روسی ارب پتی مالک رومن ابراہمووچ مورینیو کو بطور چیلسی مینیجر چھٹی کر دیں گے ۔ مورینیو چیلسی کلب کی تاریخ کے سب سے کامیاب منیجر ہیں لیکن رواں برس ان کی ٹیم کو اوپر تلے ناکامیوں کا سامنا ہے ۔(جاری ہے)
لیور پول کے خلاف میچ کے ابتدائی لمحات میں چیلسی کے برازیلی مڈفیلڈر رمیریز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی لیکن اعتماد سے عاری اور گھبرائی ہوئی چیلسی ٹیم اس برتری کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور لیورپول نے اوپر تلے تین گول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنا لیا ۔
لیور پول کی جانب سے برازیلی کھلاڑی فلپ کوٹینو نے دو گول کیے جبکہ کرسچیئن بینٹکے نے ایک گول کیا ۔ میچ میں جوزے میرینو نے گذشتہ برس کے فٹ بالر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والے ایڈن ہیزڈ اور سیس فیبریگاس کو ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا ۔ خیال رہے کہ رواں برس ابتدائی 11 میچوں میں سے 6 میچ ہارنے والی چیلسی کی ٹیم گذشتہ سیزن میں اپنے کل 38 میچوں میں سے صرف 3 میچ ہاری تھی ۔ پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں چیلسی نے کھیلے گئے گیارہ میچوں میں صرف تین جیتے ہیں جبکہ چھ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے اور دو میچ برابری پر ختم ہوئے۔ ٹیبل پر چیلسی 15ویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ یورپین چیمپئن شپ میں بھی چیلسی کی کارکردگی اچھی نہیں ہے اور وہ تین میچوں میں صرف ایک جیت سکی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، گریم سوان نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا
-
پونٹنگ ،اینڈی فلاور کے بعد جسٹن لینگر کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.