ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا

ٹکٹوں کی قیمتیں 300 ڈالرز (84 ہزار پاکستانی روپے) سے 10 ہزار ڈالر (27 لاکھ 92 ہزار روپے) تک رکھی گئی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 مئی 2024 12:35

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2024ء ) پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی تنقید کی زد میں آ گیا۔ پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹ گوہر نایاب بن گئے، آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا، روایتی حریفوں کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، ٹکٹوں کی قیمتیں 300 ڈالرز (84 ہزار پاکستانی روپے) سے 10 ہزار ڈالر (27 لاکھ 92 ہزار روپے) تک رکھی گئی تھیں۔

آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’یہ جان کر دھچکا لگا کہ آئی سی سی ڈائمنڈ کلب کا ٹکٹ 20 ہزار ڈالر تک میں فروخت کر رہی ہے، امریکا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں کا انعقاد شائقین کی تعداد اور کھیل کی مقبولیت بڑھانے کیلیے کیا جارہا ہے، گیٹ منی سے مال بنانے کیلیے نہیں‘‘۔

(جاری ہے)

پاک ،بھارت ٹاکرے کی مانگ کی وجہ سے قیمتیں اس سے پہلے آسمان کو چھو چکی ہیں اور کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں کہ ٹکٹ ان کی ابتدائی قیمت سے دس گنا سے زیادہ میں فروخت ہوئے۔

2013ء سے سیاسی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان نے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے جس کی وجہ سے جب بھی دونوں ممالک ایشیا کپ یا آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں تو گیمز کے ارد گرد جوش و خروش بڑھ جاتا ہے۔ بھارت کی ورلڈ کپ مہم 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف شروع ہوگی اور اگلے دن اسی شہر میں پاکستان کے خلاف جاری رہے گی۔ کینیڈا کے خلاف گروپ اے کی مہم ختم کرنے سے پہلے وہ اگلا میزبان امریکہ سے کھیلیں گے۔