محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 مئی 2024 15:02

محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2024ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہا تھا کہ جب تک سلیکشن عمل مکمل نہیں ہوتا قومی ٹیم کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ نہ ہونے اور سلیکشن کے عمل پر ناراض ہیں اور انہوں نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب مانگ لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم میں پانچ فاسٹ بولر، تین وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔