اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 نومبر 2015 11:01

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے . اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے . اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بریف کیا .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا تذویراتی دوست ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے . وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کیا جائے جبکہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی پاکستان میں کام کر رہے چینی ورکرز کی سکیورٹی کو سخت کیا جائے اور کوئی غفلت نہ برتی جائے.