امریکہ پاکستان کے عوام کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، امریکی عوام اور حکومت پاکستان کی ہمہ گیر ترقی ، استحکام اور امن کے خواہش مند ہیں

پیر 2 نومبر 2015 22:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) امریکی قونصلر بر ائے پبلک ا فیئرز کرسٹینا ٹام لنسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے عوام کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امریکی عوام اور حکومت پاکستان کی ہمہ گیر ترقی ، استحکام اور امن کے خواہش مند ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ رواقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری سے ملاقات کے دوران غیر رسمی بات چیت کر رہی تھیں پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے ایگزیٹو ڈائریکٹر منصور احمد بھی اس موقعہ پر موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے امریکی حکومت پاکستان میں تعلیم ، توانائی اور عوامی فلاح کے دیگر منصوبوں پرحکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کا میعار زندگی بہتر بنایا جاسکے اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور امریکی عوام میں قریبی رابطوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی اور مفاہمت کو فروغ دیں سکیں ۔

متعلقہ عنوان :