عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی کابلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے سے انکار ،دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دیدی

پیر 2 نومبر 2015 23:12

عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی کابلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی نے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی دیدی جبکہ وزیر قانون رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریق کار طے کر لیا اور وزیراعلی کی نگرانی میں بورڈ انٹرویو کرے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں میئر گروپ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات لڑنے والے عامر شیر علی نے شکست ماننے سے انکار کر دیا ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔ دوسری طرفڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی ،ان کے والد چودھری شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل کیخلاف رپورٹ تیار کر لی ہے۔وزیر قانون رانا ثنا اﷲ نے دعویٰ کیا ہے کہ میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کی نامزدگی کا طریق کار طے ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں بورڈ امیدواروں کے انٹرو یو کر کے حتمی ناموں کی فہرست تیار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :