لندن: آپ چھکا تو مار لیں گے لیکن لمبی پارٹنر شپ کے ساتھ اننگز کھیلنا بہت مشکل ہے،پاکستان میں رہتے ہوئے میڈیا میں رہوں گی ، ریحام خان نے طلاق کے بعد اپنا بیان دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 نومبر 2015 11:02
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان بھی پہلی مرتبہ گذشتہ روز میڈیا کے سامنے آئیں اور دبے دبے الفاظ میں اپنے دوسرے سابق شوہر عمران خان پر اپنے دل کی بھڑاس نکال لی.مانچسٹر میں میڈیا کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان جانے کی وجہ وہ نہیں تھی جو لوگ سمجھتے تھے، میں نے رپورٹنگ میں اخلاقی پہلو کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام صرف چھکے مار کر سنسنی پھیلانا نہیں بلکہ معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو سامنے لانا ہے، میری باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا نام لئے بغیر ریحام خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں چھکا مارنا بے شک بڑی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی تو اپنے پارٹنر کے ساتھ طویل اننگز کھیل کر سنچری بنانا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بیوی، بیٹی اور ماں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ تہذیب کی پیروی نہیں کرتے، خواتین کا احترام کئے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں رہ کر میڈیا میں کام کریں گی۔ جبکہ اس بات کو بعض تجزیہ نگاروں نے عمران خان اور پاکستان تحریکٍ انصاف کے لیے خوش آئند قرار نہیں دیا.واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان 5 روز قبل ہی طلاق ہوئی تھی جب کہ ریحام خان 29 اکتوبر کو ہی پاکستان سے لندن کے لئے روانہ ہو گئی تھیں
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.