ورلڈ سنوکر چمپئن شپ 10 سے 21 نومبر تک مصر میں ہوگی

جمعرات 5 نومبر 2015 11:20

ورلڈ سنوکر چمپئن شپ 10 سے 21 نومبر تک مصر میں ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 9 نومبر کو مصر روانہ ہو گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن (پی بی ایس ایف ) کے حکام کے مطابق ایونٹ 10 سے 21 نومبر تک مصر میں کھیلا جائے گا جس میں آصف، سجاد، ستار اور چنگیزی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایس ایف نے میگا چیمپئن شپ کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، محمد آصف، محمد سجاد، عبدالستار اور شہرام چنگیزی ملک کیلئے عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ پی بی ایس ایف حکام کے مطابق آصف اس سے قبل 2012ء میں بلغاریہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں عالمی ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ محمد سجاد گزشتہ برس منعقدہ چیمپئن شپ میں رنر اپ رہے تھے اسلئے امید ہے کہ اس بار کیوئسٹس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ورلڈ ٹائٹل کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ میگا ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ 21 اکتوبر سے 8 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گا، شیڈول کے مطابق ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 9 نومبر کو مصر روانہ ہو گی۔