این ٹی ایس ٹیسٹ میں ہونے والی بدعنوانی کافوری طورپرنوٹس لیاجائے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کونسلرز کا حکومت سے مطالبہ

جمعرات 5 نومبر 2015 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کونسلروں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں ہونے والی بدعنوانی کافوری طورپرنوٹس لیاجائے جس وقت محکمہ تعلیم نے ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کی تھی اس وقت مافیانے ٹرانسفرپوسٹنگ کرکے خالی شدہ آسامیوں کوپرکردیاجس کی وجہ سے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے امیدواروں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ہزادہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے کونسلروں محمدرضاوکیل،نادرعلی ارباب اورمرزاحسین ہزارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں جس طرح کی بدعنوانی ہوئی ہے اس کاحکومت فوری طورپرنوٹس لیں بصورت دیگراحتجاج کالائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے کہاکہ جس طرح حکومت نے میرٹ کے دعوے کئے ہیں اس میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں عوام اب بھی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ یونین کونسلز میں جس طرح این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے تعیناتیاں ہوئی ہے وہ میرٹ کے برعکس ہے جواپنے من پسند لوگوں کی تعیناتی کاعمل ہے ۔