نئی دہلی :بیٹے سے ملاقات کے لیے رمضان کی والدہ کو ویزہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 17:02

نئی دہلی :بیٹے سے ملاقات کے لیے رمضان کی والدہ کو ویزہ دینے کے لیے تیار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) بھارت میں مقیم پاکستانی لڑکے سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گیتا بھارت میں خوش ہے . انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان رمضان کو قبول کر لے تو ہم اسے واپس بھیجنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر نے3نومبر کو کراچی میں رمضان کی والدہ سے ملاقات کی ہے اوربیٹے سے ملاقات کروانے کیلئے ہم رمضان کی والدہ کو بھارت آنے کیلئے ویزہ دینے کے انتطامات کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں اگر پاکستان رمضان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی اسے پاکستان واپس بھیجنے کے لیے تیار ہیں.

متعلقہ عنوان :