وزارت قومی صحت کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ممنوعہ ادویات کے جعلی رجسٹریشن سکینڈل بارے تحقیقات مکمل کرلیں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے پانچ افسران و اہلکار ذمہ دار قرار‘ مزید تحقیقاتکیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش
اتوار 8 نومبر 2015 14:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) وزارت قومی صحت کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ممنوعہ ادویات کے جعلی رجسٹریشن سکینڈل بارے تحقیقات مکمل کرلیں‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے پانچ افسران و اہلکار ذمہ دار قرار دیدیئے گئے‘ مزید تحقیقات کے لئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی ڈپریشن ایورلانگ دوا پاکستان میں ممنوع قرار دے کر رجسٹریشن پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا تھا جس پر وزارت قومی صحت کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق وزارت قومی صحت کی تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں ہیں۔(جاری ہے)
تحقیقات میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے پانچ افسران و اہلکار ذمہ دار پائے گئے ہیں۔
ان افراد میں ڈپٹی ڈی جی رجسٹریشن طارق صدیق‘ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فیصل شہزاد ‘ شماریاتی آفیسر بشیر بھٹی‘ اسسٹنٹ پرائزنگ سیکشن خورشید اور اسٹینو ٹائپسٹ شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت قومی صحت نے مزید تحقیقات کے لئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے کمیٹی کی طرف سے محکمانہ ریکارڈ کی بازیابی کے لئے ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.