کاشتکار گندم میں سرسوں، کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک ممکن بنائیں،محکمہ زراعت پنجاب
کھیتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائدہ مند کیڑے ایفڈ کوکھا کر ختم کر دیتے ہیںترجمان کا بیان
اتوار 8 نومبر 2015 15:01
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) کاشتکار گندم میں سرسوں/ کینولہ کی کاشت اور کھادوں کے متناسب استعمال سے سست تیلے کا تدارک ممکن بنائیں ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی فصل پر کئی سالوں سے مسلسل ایفڈ(سست تیلہ)کا حملہ بڑھ رہا ہے ۔ یہ کیڑا پودوں سے رس چوستا ہے اس سے ان کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے پودے کمزور ہو جاتے ہیں اورانکی بڑھوتری رک جاتی ہے۔
پیداوار اوراس کا معیار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہگندم کی فصل پر کیڑے کا تدارک اس لیے مشکل ہے کہ گندم پر کیڑے کے خلاف زہر کے سپرے کی سفارش نہیں کی جاتی کیونکہ اس کے بہت برے اثرات ہیں جن میں ماحول کا آلودہ ہونا ،صحت کے مسائل اور مفید کیڑوں کا ختم ہونا شامل ہے۔(جاری ہے)
کھیتوں میں قدرتی طور پر پائے جانے والے فائدہ مند کیڑے ایفڈ (سست تیلہ) کوکھا کر ختم کر دیتے ہیں جس سے فصل کو کافی نقصان ہو جاتا ہے ۔
اڈیپتو فارمز پر کئی سال تجربات کرنے کے بعد ایفڈ(سست تیلہ) کو کنٹرول کرنے کی بہت ہی سادہ اور قابل عمل حکمتِ عملی تیار کی ہے جس پر کوئی خرچ نہیں آتا ۔اس طریقہ میں گندم میں 100فٹ کے فاصلہ پرسرسوں/ کنولہ کی دو لائنیں کاشت کر کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سرسوں/کینولہ کے پودوں پر گندم کے پودوں سے پہلے ایفڈ(سست تیلہ) حملہ آور ہوتا ہے ۔اس طرح فائدہ مند کیڑے بھی اس پر پہلے پیدا ہوتے ہیں۔جس وقت گندم پر ایفڈ (سست تیلہ) کا حملہ شروع ہوتا ہے اس وقت تک فائدہ مند کیڑوں کی تعدادکنولہ کے پودوں پر بہت زیادہ ہو جاتی ہے یہ فوراََ گندم کی فصل پر منتقل ہو جاتے ہیں اور چند ہی دنوں میں گندم کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کھا کر کنٹرول کر لیتے ہیں۔سرسوں/کنولہ پر حملہ کرنے والا ایفڈ گندم کی فصل کو نقصان نہیں پہنچاتا۔اسی طرح گندم پر حملہ کرنے والا ایفڈکنولہ کے پودوں پر حملہ آور نہیں ہوتا۔لیکن دونوں فصلوں پر پائے جانے والے مفید کیڑے ہر طرح کے ایفڈ(سست تیلہ) کو کھاتے ہیں اور کامیابی سے کنٹرول کرتے ہیں-متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.