سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے چمکنی اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے
عوامی خدمات کی بدولت لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں نورالامین
اتوار 8 نومبر 2015 16:45
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور کے نواحی علاقوں چمکنی اور جھگڑا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں نور الامین چمکنی عابد حسین جان کاشف چمکنی فرہاد علی (کسان یوتھ ممبر) اور دیگر نے کہاکہ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے مذکورہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گیس فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کئے ہیں جس سے عوام کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کی عوامی خدمات کی بدولت عوام جوق درجوق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسے ہی سیاستدانوں کو انتخابات میں ٹکٹ دیں جو عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.