یمن میں اتحادی جنگی طیاروں کی بمباری و زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں60 حوثی باغی ہلاک
اتوار 8 نومبر 2015 17:06
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) یمن میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری اور زمینی فورسز کے ساتھ لڑائی میں کم سے کم 60 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی یمن کی الضالع گورنری کے شہر دمت میں پرتشدد جھڑپوں میں9 حوثی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشرقی محاذ میں الاحرم اور القباطہ کے مقامات پر باغیوں کے حملوں میں 5 حکومتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔
یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 18 حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثناء تعز کے مغربی اور مشرقی اطراف میں اتحادی طیاروں کی گولہ باری سے 13 حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجو ہلاک ہو ئے۔(جاری ہے)
وسطی شہر الجوف میں بمباری سے حوثی لیڈر ابو عشال سمیت 3 دیگر جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔الثعالب بقیفہ میں دو مقامات پر جب کہ المناسح کے مقام پر مزاحمت کاروں کے حملوں میں کم سے کم 7 حوثی باغی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
شمال مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں 6 حوثیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حباب صرواح کے مقام پر اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیراستعمال گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات تباہ ہوگئے۔دارالحکومت صنعاء میں مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان تصادم میں 3 حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.