پاکستان فرمودات علامہ اقبال کے افکار کا حامل نہیں بن سکا ‘پروفیسر ساجد میر
علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں تو ہمیں محنت، خدمت، امانت اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا ہو گا‘امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث
اتوار 8 نومبر 2015 17:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے،پاکستان فرمودات علامہ اقبال کے افکار کا حامل نہیں بن سکا ،اگر علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر چاہتے ہیں تو ہمیں محنت، خدمت، امانت اور دیانت کے اصولوں کو اپنانا ہو گا،علامہ اقبال کے افکار و خیالات امت مسلمہ کی آواز تھے۔
اس امر کااظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے کی کوشش کی ۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مصور پاکستان نے ارض وطن کا جو خواب دیکھا تھا ہم شرمندئہ تعبیر نہیں کر سکے۔ علامہ اقبال نے پاکستان کو اسلام کا مرکز اور قلعہ بنانے کا جو فلسفہ دیا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، ان کے فلسفہ خودی کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ کسی لحاظ سے قابل فخر نہیں ہے آج اگر اقبال اپنے وجود کے ساتھ ہمارے پاس ہوتے تو پاکستان کی حالت زار دیکھ کر خون کے آنسو روتے کیونکہ پاکستان آج بھی حقیقی معنوں میں آزاد نہیں ہے، اس کی سالمیت اور خود مختاری آج بھی داو پر لگی ہوئی ہے، اس کے عوام آج بھی تہہ تیغ کئے جا رہے ہیں، اس کی سرحدیں آج بھی غیر محفوظ ہیں اور اس پر آج بھی مغربی اور یورپی ثقافت کی یلغار جاری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.