”میں“ کی روش چھوڑ کر اجتماعی سوچ اپناتے ہوئے ”ہم“ کے راستے پر چلنا ہی اقبال کا پیغام ہے‘شہبازشریف
موجودہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقبال کا پیغام آج پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے پاکستان کو درپیش دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مسائل کے تناظر میں اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ہمیں علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے اور ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کا عزم کرنا ہوگا وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا یوم اقبا پر پیغام
اتوار 8 نومبر 2015 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، پاکستان کا بطور ایک آزاد ،اعتدال پسند ، جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام اقبال کے نظریات کا مرہون منت ہے ، اقبال ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہو ں نے برصغیر کے مسلمانو ں کیلئے ایک علیحدہ وطن کا نظریہ پیش کیا تاکہ وہ اپنی اقدار ، تہذیب اورمخصوص زندگی کے مطابق گزربسر کرسکیں ، ایک عظیم سکالر ہونے کے ناطے علامہ اقبال جدید اور قدیم تاریخ سے بخوبی واقف تھے اور تہذیبوں کے عروج و زوال پر گہری نظر رکھتے تھے ،مسلمانو ں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کی ان کی تجویز برصغیر کے سیاسی سوال کے حل میں ان کی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے،گذشتہ کئی دہائیوں کے واقعات ان کی دانشمندی کا ثبوت ہیں ،اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.