صہیونی انتہاء پسندوں کی فلسطینیوں کیخلاف دشمنی کھل کر سامنے آگئی ،75 فیصد صہیونی فلسطینیوں کے قتل کے حامی نکلے
پیر 9 نومبر 2015 14:30
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) اسرائیل میں حال ہی میں رائے عامہ کے دو جائزوں میں صہیونی انتہا پسندوں کی فلسطینیوں کیخلاف دشمنی کھل کرسامنے آگئی ہے جن کی بڑی تعداد نے بیگناہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے کی حمایت کی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 نے ایک سروے کرایا جس میں شرکت کرنیوالے 75 فیصد یہودی رائے دہندگان نے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کی حمایت کا اظہار کیا۔
24 فی صد نے اس باب میں کوئی جواب نہیں دیا جبکہ صرف ایک فیصد یہودیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہاہے کہ صہیونیوں کے دلوں میں فلسطینیوں سے کس درجے کی نفرت پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
سروے جائزے میں جب فلسطینیوں پر حملے کرنیوالے یہودیوں کی عدالت میں پیشی کے بارے میں پوچھا گیا تو 55 فی صد کا کہنا تھا یہودیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی ان پر فلسطینیوں کے قتل کے الزام میں مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔
جبکہ39 فیصد نے اس کی حمایت کی اور 6 فیصد نے مخالفت کی۔ایک سوال یہ پوچھا گیا کہ یہودی اآباد کار فلسطینی مزاحمت کاروں پر جوابی حملے کیوں کرتے ہیں تو 57 فیصد کا کہنا تھا کہ یہودیوں کو اپنی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ وہ اپنی جانوں کے دفاع کیلئے فلسطینیون پر حملے کرتے ہیں۔ 29 فیصد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرحملوں کا مقصد انہیں قتل کرنا ہے۔تل ابیب میں قائم یونیورسٹی کے زیراہتمام کئے گئے سروے میں حصہ لینے والے بیشتر یہودیوں نے فلسطینیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کی حمایت کی۔ 53 فیصد یہودیوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو چاہے گرفتار ہی کیوں نہ ہوجائیں انہیں زندہ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ صفر اعشایہ 44 یہودیوں نے اس کی مخالفت کی۔ 80 فیصد یہودیوں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کی حمایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.